Entertainment

اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ پانچ سال پہلے کرلیا تھا، کومل عزیز

اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ پانچ سال پہلے کرلیا تھا، کومل عزیز
۱ منٹ پہلے

پاکستانی سابق اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل کنارہ کشی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ تقریباً پانچ سال پہلے ہی کرلیا تھا۔

 

انسٹاگرام پر تفصیلی پیغام میں کومل عزیز نے بتایا کہ اعلان میں تاخیر کی وجہ غیر ضروری ذرائع ابلاغ کی توجہ سے بچنا اور شوبز سے باہر اپنی الگ شناخت اور کاروبار قائم کرنا تھا۔

 

ان کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران انہوں نے شہرت اور ذرائع ابلاغ کی توجہ سے دور رہ کر اپنی ذات پر توجہ دی اور زندگی کے لیے نئی سمت کا انتخاب کیا۔ 

 

اب وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور مالی خودمختاری برقرار رکھنے پر توجہ دے رہی ہیں۔

 

کومل عزیز نے اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طویل غیر موجودگی کی وجہ بتانا چاہتی تھیں تاکہ مداحوں کے ذہنوں میں کوئی سوال باقی نہ رہے۔

 

واضح رہے کہ کومل عزیز آخری مرتبہ 2021 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’’مہلت‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ 

 

اس کے بعد سے وہ اداکاری سے دور اور کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں