تازہ ترین - 09 جنوری 2026
پاکستان کا بھارت پر الزام: خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے
دنیا - 08 جنوری 2026
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اپنے رویے کا جائزہ لے۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان وزارت خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف بیرونی جارحیت اور پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتا ہے اور کسی بھی پڑوسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، ہزاروں سیاسی رہنما قید ہیں اور بھارت 5 اگست 2019 کے بعد کشمیری آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان نے افغان قیادت کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات اور سی پیک 2.0 میں تعاون کو بھی اجاگر کیا۔
طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ خود خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان پر لگائے گئے الزامات اس کی حقیقی کارروائیوں کو چھپانے میں ناکام ہیں۔
دیکھیں

