ریپبلکن اجلاس میں ٹرمپ کا میکرون پر طنز، ٹیرف کی دھمکی پر ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا دعویٰ

news-banner

دنیا - 08 جنوری 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مذاق اڑاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی سخت دھمکی کے بعد فرانس نے ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ قبول کرلیا۔


ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہوں نے میکرون کو خبردار کیا تھا کہ اگر پیر تک امریکی شرائط نہ مانیں تو فرانس سے درآمد ہونے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جائے گا۔

 

 ان کے بقول، میکرون نے فوراً رضامندی ظاہر کی اور کہا کہ جو آپ چاہیں وہی ہوگا، بس عوام کو نہ بتایا جائے۔


ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دیگر ممالک نے ابتدا میں انکار کیا، مگر چند منٹوں میں ہی سب قیمتیں بڑھانے پر آمادہ ہوگئے۔