پاکستان - 10 جنوری 2026
وزیراعظم کی آئندہ رمضان کے لیے مؤثر اور شفاف پیکج کی ہدایت، ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد جاری رکھنے کا فیصلہ
کاروبار - 09 جنوری 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو آئندہ رمضان المبارک کے لیے گزشتہ سال سے زیادہ مؤثر اور عوام دوست پیکج تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے پچھلے رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، جس میں شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے جاری بدانتظامی اور بدعنوانی کے نظام کو شفاف طریقہ کار میں تبدیل کیا، جس سے غریب عوام کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی ممکن ہوئی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ رمضان میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے تاکہ عوام کی عزت نفس متاثر نہ ہو اور کیش لیس معیشت کو فروغ ملے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے اور مارچ 2026 سے تمام امدادی رقوم ڈیجیٹل طریقے سے تقسیم کی جائیں گی، جبکہ تھرڈ پارٹی آڈٹ میں کسی مالی بے ضابطگی کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
دیکھیں

