پاکستان - 10 جنوری 2026
خامنہ ای کا ٹرمپ پر ردعمل، فسادات کو بیرونی ایجنڈا قرار دے دیا
دنیا - 09 جنوری 2026
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بعض شرپسند عناصر عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران پر تنقید کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
عوام سے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تہران اور دیگر علاقوں میں ایک گروہ نے اپنے ہی ملک کی عمارتوں کو نشانہ بنایا، تاہم اسلامی جمہوریہ کرائے کے فسادیوں اور ایجنٹوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں یا حملوں کا حکم دینے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
ان کے مطابق بطور کمانڈر اِن چیف وہ خود ہی اپنے اختیارات کی حد کا تعین کرتے ہیں، اور انہیں صرف ان کی اپنی اخلاقیات اور سوچ ہی روک سکتی ہے۔
دیکھیں

