ارشاد بھٹی کا اہلیہ کے ساتھ شاہانہ فوٹو شوٹ، استنبول میں سالگرہ کا یادگار جشن
معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشاد بھٹی کا اپنی اہلیہ سما راج کے ہمراہ بادشاہوں کے انداز میں کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور صارفین کی جانب سے بھرپور پسند کیا جا رہا ہے۔
ارشاد بھٹی نے اہلیہ کی سالگرہ کو خاص اور یادگار بنانے کے لیے ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں ایک شاندار روف ٹاپ مقام کا انتخاب کیا، جہاں شاہانہ طرز کا یہ فوٹو شوٹ جشن کی رونق بن گیا۔
تاریخی شہر کا دلکش منظر فوٹو شوٹ کے حسن کو مزید بڑھاتا دکھائی دیا۔
اس موقع پر سما راج نے ایک ویڈیو اور جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے ارشاد بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے میری سالگرہ کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔
آپ کی موجودگی میری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے، اللہ مجھے ہمیشہ آپ کی قربت نصیب کرے، آمین۔
فوٹو شوٹ کے دوران ارشاد بھٹی اور سما راج نفیس اور شاہانہ لباس میں ملبوس نظر آئے، جبکہ تصاویر میں ان کے درمیان محبت، سکون اور باہمی اعتماد واضح طور پر جھلکتا دکھائی دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، سما راج کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور دونوں کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ فروری 2022 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، جس کے بعد وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک مشکل دور سے گزرے۔
بعد ازاں 2024 میں انہوں نے اپنی دیرینہ دوست سما راج سے نکاح کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور محبت اور دعاؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔