Entertainment

بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اور راج نڈی مورو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اور راج نڈی مورو کے ہاں بیٹے کی پیدائش
۱ دن پہلے

بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو اور فلم ساز و ہدایت کار راج نڈی مورو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر نومولود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری دی اور اس کا نام بھی بتادیا۔

 

جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام دیو نڈی مورو رکھا ہے، جس کی پیدائش 19 نومبر 2026 کو ہوئی۔ سمانتھا نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی آمد کو زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیا۔ ان کے پیغام کے آخر میں سمانتھا اور راج دونوں کے نام درج تھے۔

 

سمانتھا اور راج کی پہلی پیشہ ورانہ ملاقات 2021 میں ویب سیریز ’دی فیملی مین 2‘ کے دوران ہوئی۔ بعد میں دونوں نے ’سٹڈیل: ہنی بنی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔ 

 

وقت کے ساتھ مختلف تقریبات میں مشترکہ شرکت اور سوشل میڈیا پوسٹس میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آنے پر ان کے تعلقات سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔

 

دونوں نے یکم دسمبر 2025 کو کوئمبٹور کے ایشا یوگا سینٹر میں شادی کی تھی۔ اب بیٹے کی ولادت سے ان کے خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں