ترکی کی اسرائیل کو وارننگ: ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش ناکام ہوگی

news-banner

دنیا - 10 جنوری 2026

ترکی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران میں جاری داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش ناکام ہو جائے گی۔ 

 

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے میڈیا کو بتایا کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کو اس کے حریف استعمال کر رہے ہیں اور اسرائیل بھی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ وہ اس میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

ایران میں عوامی مظاہرے ملک کے 100 سے زائد شہروں میں پھیل چکے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک 47 افراد ہلاک اور تقریباً 2,500 گرفتار ہو چکے ہیں۔

 

 ملک میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور مظاہروں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔

 

ایرانی فوج نے کہا کہ کمانڈر انچیف کی سربراہی میں فوج نہ صرف دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گی بلکہ عوامی املاک اور قومی مفادات کا تحفظ بھی کرے گی۔

 

 فوج نے مزید کہا کہ مظاہروں میں شامل کچھ عناصر ایرانی عوام کی حمایت کے دعوے کے پیچھے چھپی سازش کر رہے ہیں۔