کاروبار - 11 جنوری 2026
مولانا فضل الرحمان: اسلام کی بقاء آسائشوں میں نہیں، آزمائشوں سے ممکن ہے
پاکستان - 11 جنوری 2026
سربراہ جے یو آئی، مولانا فضل الرحمان نے صوبائی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بقاء آسائشوں میں نہیں بلکہ آزمائشوں اور مشکلات سے گزرتے ہوئے ممکن ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انسان کو دنیا میں عارضی طور پر بھیجا گیا ہے، سب کو ایک دن دنیا سے پردہ کرنا ہے، اور ہر کام کی قبولیت کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام اعتدال کا مذہب ہے، ورنہ دنیا میں افراط و تفریط پیدا ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ نہ صرف معلم ہیں بلکہ مربی بھی ہیں، تعلیم و تربیت نبوت کا حصہ ہیں، اور ہمارے مدرسوں میں ادب کی تعلیم دی جاتی ہے جو دنیا کی کسی دانش گاہ میں نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے نوجوانوں کو بزرگوں اور اسلاف سے رشتہ توڑنے کی مذمت کی اور کہا کہ نوجوانوں کو اپنی جڑوں سے جڑے رہنا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ جب حکمران کی قوت باطلہ حرکت میں آتی ہے، تو حق کی آواز وہی ہے جو اس کے سامنے کھڑی ہوتی ہے، اور دین کی بقاء آزمائشوں سے گزرنے میں مضمر ہے نہ کہ آسائشوں میں۔
دیکھیں

