کاروبار - 11 جنوری 2026
برطانیہ میں 16 لاکھ افراد نے وزن کم کرنے کے انجیکشن استعمال کیے، سات میں سے ایک دوا غیر لائسنس یافتہ
تازہ ترین - 11 جنوری 2026
ایک تازہ سروے کے مطابق گزشتہ سال کم از کم 16 لاکھ برطانوی شہریوں نے وزن کم کرنے کے لیے انجیکشن استعمال کیے۔ تاہم ہر سات میں سے ایک شخص ایسی دوا لے رہا تھا جسے اس مقصد کے لیے سرکاری طور پر لائسنس نہیں دیا گیا۔
ویگووی اور مونجارو جیسی وزن گھٹانے والی ادویات کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اور بہت سے لوگ نسخے کے بغیر خود سے یہ ادویات خرید رہے ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے 5260 افراد پر سروے کیا اور اندازہ لگایا کہ اس سال تقریباً 33 لاکھ افراد وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کریں گے۔
سروے کے مطابق 2.9 فیصد افراد نے جی ایل پی-1 دوا استعمال کرنے کی اطلاع دی، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 16 لاکھ لوگ یہ دوا استعمال کر رہے ہیں، اور ان میں 15 فیصد ایسے ہیں جو غیر لائسنس یافتہ دوا استعمال کر رہے ہیں۔
محققین نے خبردار کیا ہے کہ ‘آف-لیبل’ یا غیر مجاز ادویات اگر بغیر ڈاکٹر کی ہدایت کے لی جائیں تو یہ صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں۔
دیکھیں

