کاروبار - 11 جنوری 2026
روما ریاض: وزن اور رنگ پر تنقید کا میرے حوصلے پر کوئی اثر نہیں
انٹرٹینمنٹ - 11 جنوری 2026
لاہور: مس یونیورس پاکستان 2025 کی فاتح روما ریاض نے کہا ہے کہ انہوں نے محنت ضرور کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جیت ان کے نصیب میں لکھی تھی۔
25 سالہ روما ریاض نے بتایا کہ مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ انتہائی مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر انٹرویو کا مرحلہ بہت طویل ہوتا ہے تاکہ حتمی مقابلے کے لیے امیدواروں کی مکمل جانچ کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے 51 لڑکیاں شارٹ لسٹ ہوئیں، پھر 20 منتخب ہوئیں اور آخر میں چھ لڑکیاں مالدیپ میں حتمی مقابلے کے لیے پہنچیں۔ اس مقابلے میں مس یونیورس کے فارمیٹ کے مطابق ایک ہفتے تک رویے، سوال و جواب اور ظاہری حلیہ کو دیکھا جاتا ہے۔
روما ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے محنت کی، لیکن سب ہی محنت کرتے ہیں، بس ان کے نصیب میں کامیابی لکھی ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی نکتہ چینی اور وزن و رنگ پر اعتراض کے بارے میں روما ریاض کا کہنا تھا کہ اس سے انہیں فرق نہیں پڑتا۔ وہ خود اپنے آپ سے خوش ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ہر لڑکی خوبصورت ہے، کسی کو بدلنے کی ضرورت نہیں۔
خیال رہے کہ تاج سر کرنے کے بعد روما ریاض نے 21 نومبر 2025 کو تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔
دیکھیں

