سائنسدانوں نے خلا میں آٹھ فٹبال فیلڈز جتنا تیز رفتار سیارچہ دریافت کر لیا

news-banner

تازہ ترین - 11 جنوری 2026

سائنسدانوں نے خلا میں ایک نیا سیارچہ دریافت کیا ہے جس کا سائز تقریباً آٹھ فٹبال فیلڈز کے برابر ہے۔

 

یہ سیارچہ 2025 MN45 کے نام سے جانا جاتا ہے اور اپنی تیز رفتار گردش کے لیے مشہور ہے، جو اب تک دریافت شدہ 499 میٹر سے بڑے سیارچوں میں سب سے زیادہ ہے۔

 

709 میٹر چوڑا 2025 MN45 اپنے محور کے گرد صرف 1.88 منٹ میں مکمل چکر لگاتا ہے اور یہ نظام شمسی کی مرکزی سیارچ بیلٹ میں سورج کے گرد گردش کر رہا ہے۔

 

سیارچوں کی اس مرکزی بیلٹ کا زمین سے فاصلہ تقریباً 48 کروڑ 28 لاکھ کلومیٹر ہے اور یہاں مختلف سائز کے لاکھوں سیارچے موجود ہیں، جن میں سب سے بڑے کا سائز 529 کلومیٹر تک ہے۔

 

سائنسدانوں کے مطابق تمام سیارچے اپنے مدار میں حرکت کرتے ہیں، لیکن کچھ سیارچے سورج کی حرارت، دیگر سیارچوں سے ٹکرانے یا اپنے کیمیائی مرکب کی وجہ سے تیز رفتاری سے حرکت کرتے ہیں، جس میں 2025 MN45 سب سے نمایاں ہے۔