کاروبار - 11 جنوری 2026
امریکی وزیرِ تجارت: بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ناکامی کا شکار بھارتی قیادت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوا
کاروبار - 11 جنوری 2026
امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹ نک نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ناکام ہونے کی بنیادی وجہ بھارتی قیادت کی ہٹ دھرمی رہی۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران سنجیدگی کا فقدان رہا، جس کے باعث پیش رفت ممکن نہیں ہو سکی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان براہِ راست رابطہ بھی نہیں ہو سکا کیونکہ مودی دباؤ اور گھبراہٹ کا شکار تھے اور فون کرنے سے گریز کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا نے بھارت کے بجائے انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدے طے کر لیے ہیں، جسے ماہرین بھارتی سفارت کاری کے لیے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق صدر ٹرمپ نے ماضی میں بھارت کی معیشت پر شدید تنقید کی اور اسے کمزور قرار دیا تھا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے 500 فیصد تک ممکنہ ٹیرف بھارتی معیشت کے لیے شدید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ناکام سفارت کاری اور غیر مؤثر خارجہ پالیسی کا براہِ راست بوجھ بھارتی عوام پر پڑ رہا ہے، جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور تجارتی دباؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

