کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ، ایک شخص زخمی

news-banner

پاکستان - 19 جنوری 2026

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں شاہ ٹاؤن کی لال بلڈنگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت طفیل احمد ولد محمد سومار (عمر 45 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔