دنیا - 19 جنوری 2026
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے قانون سازی کی سفارش کر دی
پاکستان - 19 جنوری 2026
الیکشن کمیشن نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مقامی حکومت نظام جمہوری اداروں کا اہم ستون ہے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی مدت مکمل ہونے یا تحلیل ہونے پر فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تاکہ قانونی یا انتظامی رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بروقت انتخابات نہ ہونے سے نچلی سطح پر جمہوریت کمزور ہوتی ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صرف اس کی ذمہ داری نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ آئینی ذمہ داری ہے۔
دیکھیں

