پاکستان - 21 جنوری 2026
اسلام آباد میں ایپ بیسڈ ٹیکسی سروسز کو قانونی حیثیت حاصل
پاکستان - 21 جنوری 2026
اسلام آباد نے ایپ بیسڈ ٹیکسی اور آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں آن لائن رائیڈ بُکنگ کے لیے نیا قانونی فریم ورک متعارف کرانے والا بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔
بل کے مطابق، آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز سے وابستہ تمام ڈرائیورز کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجسٹریشن لازمی ہوگی۔
بغیر رجسٹریشن کے اسلام آباد میں کسی بھی رائیڈ سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید برآں، رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو خدمات شروع کرنے کے لیے باقاعدہ آپریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
قانون کے تحت ڈرائیور کے لیے ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس اور خصوصی اجازت نامہ لازمی ہوگا جبکہ گاڑی کی رجسٹریشن اور سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہوگا۔
رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو ڈرائیورز اور گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھنا اور متعلقہ حکام کو حقیقی وقت کا ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔
اس قانون کا مقصد مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا، شفاف نظام قائم کرنا اور رائیڈ ہیلنگ سیکٹر کو منظم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں رائیڈ شیئرنگ سروسز بغیر جامع قانونی فریم ورک کے کام کر رہی تھیں، جس کے باعث انتظامی اور حفاظتی مسائل سامنے آ رہے تھے۔
دیکھیں

