پاکستان - 21 جنوری 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شرکت پر غیر یقینی صورتحال برقرار
کھیل - 21 جنوری 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، اور فیصلے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ٹائیگرز کو بدھ تک بھارت جا کر میچ کھیلنے یا ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دو راستے دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی ڈیڈلائن موصول نہیں ہوئی، بس میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست پر جلد جواب دینے کو کہا گیا تھا۔
بی سی بی کے مشیر کھیل آصف نے کہا کہ بھارتی اثر و رسوخ پر آئی سی سی کے کسی بھی دباؤ کو ہم قبول نہیں کریں گے۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بی سی بی نے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست پہلے ہی دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے سامنے دو آپشن رکھے ہیں: یا تو بھارت میں شیڈول میچز کھیلیں یا ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے لیے تیار ہوں۔ تاہم بی سی بی نے ایسی کسی ڈیڈ لائن کی تردید کی ہے۔
کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین کے مطابق، ہفتے کو آئی سی سی کے ایک نمائندے نے ڈھاکہ میں بورڈ حکام سے ملاقات کی، جہاں وہ کچھ وینیوز پر نہ کھیلنے کے خدشات اور متبادل مراکز کی درخواست لے کر گئے۔
آئی سی سی نے کہا کہ یہ مسائل مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گے اور فیصلہ ہمیں بتا دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن اسکاٹش بورڈ نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا اور خود کو بنگلہ دیش کے احترام میں معاملے سے دور رکھا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔ گروپ سی میں شامل بنگلہ دیش کو اپنے ابتدائی تین میچ کولکتہ اور ایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔
بی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت کے اندر وینیوز کی تبدیلی سے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی سیکیورٹی کے خدشات حل نہیں ہوں گے۔
دیکھیں

