عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر طنز

news-banner

پاکستان - 21 جنوری 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر طنز کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کی۔

 

اپنی پوسٹ میں عظمیٰ بخاری نے کے پی کے میں گٹر کے ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں صوبائی حکومت کے پوسٹر پر سہیل آفریدی کی دو مختلف تصاویر بھی شامل ہیں۔

 

ٹوئٹ میں انہوں نے کہا، "ارے واہ، اتنی ترقی ہو رہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتہ ہی نہیں چلا۔ ماشااللہ۔ ‏غیر ضروری تنقید ہوتی ہے، کام نہیں ہوتا۔"

 

انہوں نے مزید کہا، "دیکھیں، گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر جاری ہو گئی ہیں،" اور تصویروں کے طنزیہ تضاد کی نشاندہی کی۔