میانوالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بڑی دہشت گردی ناکام، 6 دہشت گرد ہلاک

news-banner

پاکستان - 30 جنوری 2026

میانوالی: سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی کے باعث میانوالی ایک بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔

 

چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

 

حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران 6 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

 

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، تقریباً 200 گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔

 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 

 دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔