انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
تحریک انصاف عمران خان کی صحت پر فکرمند، سلمان اکرم راجہ
تازہ ترین - 30 جنوری 2026
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب سیاست کا نہیں بلکہ صحت کا ہے۔
رات کے وقت عمران خان کو ہسپتال لے جانا اور خاندان کو اطلاع نہ دینا ناقابل قبول ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز صرف طبی معاملات پر بات کریں گے، جبکہ تحریک انصاف کی جدوجہد پُرامن، آئینی اور انسانیت پر مبنی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔
ان کے مطابق عمران خان کا پمز میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا، آنکھوں کے ماہرین نے بھی چیک اپ کیا اور تمام اقدامات ان کی تحریری اجازت سے کیے گئے، جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
دیکھیں

