Pakistan

جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے کے دوران 12 ڈرون حملے، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے کے دوران 12 ڈرون حملے، جانی نقصان کی اطلاع نہیں
۱ منٹ پہلے

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں ایک گھنٹے کے دوران 12 ڈرون حملے ہوئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ملک خیل کلی میں ڈرون حملے کیے گئے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

 

ڈرون حملوں کے باعث علاقے کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور مالی نقصان کی نوعیت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں