تازہ ترین - 10 فروری 2026
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا
تازہ ترین - 30 جنوری 2026
کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے ’’اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز‘‘ نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سائبر اٹیکس، اسپائی ویئر یا دیگر ڈیجیٹل خطرات کے زیادہ حساس ہیں، جیسے صحافی، عوامی شخصیات اور آن لائن انفلوئنسرز۔
یہ سیٹنگ فعال ہونے کے بعد واٹس ایپ خودکار طور پر سخت پرائیویسی کنٹرولز نافذ کر دیتا ہے، جس کے تحت نامعلوم رابطوں سے بھیجی جانے والی میڈیا فائلز اور اٹیچمنٹس بلاک ہو جاتی ہیں، جس سے نقصان یا خطرناک مواد پہنچنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
واٹس ایپ نے بتایا کہ اس فیچر کے فعال ہونے سے اکاؤنٹ لاک ڈاؤن موڈ میں چلا جاتا ہے، جس سے کچھ فنکشنز محدود ہو جاتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر صارفین کو محفوظ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
صارفین اسے Settings → Privacy → Advanced سے آسانی سے فعال کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے واضح کیا کہ یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر میں رول آؤٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اپنے سکیورٹی انفراسٹرکچر میں بھی بہتری کی ہے اور اہم کوڈ کو Rust پروگرامنگ لینگویج میں تبدیل کیا تاکہ تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو محفوظ اور مستحکم طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے۔
دیکھیں

