دنیا - 18 مارچ 2026
پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اچانک ختم
کھیل - 30 جنوری 2026
لاہور: پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ آج اچانک ختم کر دیا گیا۔
کیمپ کے اچانک اختتام کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی گھروں روانہ ہوگئے، حالانکہ کیمپ پیر تک جاری رہنا تھا۔
پاکستان ہاکی ٹیم 2 فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، اور کیمپ کے اچانک ختم ہونے کی بڑی وجہ کھلاڑیوں کے معاوضے کی عدم ادائیگی ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے معاوضہ نہ ملنے پر کیمپ میں شرکت سے انکار کر دیا۔
ہاکی فیڈریشن نے آج کھلاڑیوں کو معاوضہ ادا کرنا تھا، لیکن تاحال کسی کھلاڑی کو رقم نہیں ملی۔
دیکھیں

