Sports

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی تیسری فتح، جنوبی کوریا کو 2-3 سے شکست

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی تیسری فتح، جنوبی کوریا کو 2-3 سے شکست
۱ منٹ پہلے

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

 

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو جبکہ رانا وحید اشرف نے ایک گول سکور کیا۔

 

رانا وحید اشرف نے میچ کے پانچویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، جسے حنان شاہد نے 23ویں منٹ میں گول کرکے دگنا کردیا۔

 

جنوبی کوریا نے 35ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری کم کردی، تاہم حنان شاہد نے 53ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور قومی ٹیم کا تیسرا گول سکور کیا۔

 

جنوبی کوریا نے میچ کے آخری منٹ میں پنالٹی کارنر پر دوسرا گول کیا، تاہم مقابلہ پاکستان کی 2 کے مقابلے میں 3 گول سے فتح پر ختم ہوا۔ پاکستان کے تینوں گول فیلڈ گول تھے۔

 

پاکستان نے ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیلے ہیں، جن میں تین میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ہاکی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں