Sports

ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری سمیت 4 عالمی ریکارڈ توڑ دیے

ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری سمیت 4 عالمی ریکارڈ توڑ دیے
۱ منٹ پہلے

بھارت کے نوجوان جارح مزاج بلے باز ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری سمیت 4 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

 

ایمرجنگ ایشیا کپ 2026 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ویبھو سوریاونشی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی اننگز میں 28 چھکے اور 7 چوکے لگائے اور لسٹ اے کرکٹ کے 4 عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

 

ویبھو سوریاونشی نے محض 28 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے جیک فریزر مک گرک نے 29 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

 

بھارتی بلے باز نے 40 گیندوں پر 150 رنز مکمل کرکے اپنا ہی سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ سوریاونشی نے اس سے قبل 59 گیندوں پر 150 رنز بنائے تھے۔

 

ویبھو سوریاونشی نے صرف 52 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرکے لسٹ اے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے چاڈ بوز نے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

 

نوجوان بھارتی بلے باز نے اپنی ریکارڈ ساز اننگز میں 28 چھکے لگا کر لسٹ اے کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

 

اس سے قبل لسٹ اے کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 23 چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈارسی شارٹ کے پاس تھا۔

 

میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز بنائے اور بھارت اے کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا، جو بھارتی ٹیم نے 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں