کھیل - 13 مارچ 2026
سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات، پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا
پاکستان - 30 جنوری 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی، جس دوران سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کرانے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ پہنچے۔
اس دوران سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بات آپریشن اور اڈیالہ سے پی ایم ایس ہسپتال تک پہنچ گئی، اور بتایا کہ پی ایم ایس ہسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہاں بیٹھ کر چیف جسٹس پاکستان کا انتظار کریں گے۔
دیکھیں

