انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری: سکیورٹی ذرائع
پاکستان - 30 جنوری 2026
کراچی: سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، بلکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران سکیورٹی حکام نے بتایا کہ وادی تیراہ میں دہشت گردوں، فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کے گروہ موجود ہیں، اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے تمام فتنہ عناصر کا صفایا کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل کر لی گئی ہے اور جاری جنگوں کے تناظر میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی کام ہو رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مکمل انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ہورہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
تیراہ میں فوجی آپریشن کے حوالے سے پھیلایا گیا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے اتحاد کا پردہ فاش ہوچکا ہے، اور عوام ان افراد کو پہچان چکی ہے جو احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرتے ہیں۔
دیکھیں

