پاکستان - 14 مارچ 2026
علی ترین کا ایک بار پھر پی ایس ایل میں ملتان فرنچائز خریدنے کا فیصلہ
کھیل - 30 جنوری 2026
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے ایک بار پھر ملتان فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق علی ترین نے ملتان ٹیم کے حقوق کی بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کے لیے درکار دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔
اس سے قبل علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کیا تھا اور پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بڈنگ میں حصہ لیا تھا، تاہم آخری مراحل میں وہ اس عمل سے دستبردار ہو گئے تھے۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ پی ایس ایل میں آئے تو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ملتان فرنچائز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو متوقع ہے۔
دیکھیں

