دنیا - 14 مارچ 2026
آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی کارروائی میں قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس تباہ
پاکستان - 14 مارچ 2026
راولپنڈی: آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 مارچ کی شب پاک فوج نے مؤثر حملوں کے ذریعے یہ کارروائی مکمل کی۔
دستیاب ویڈیو میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جو کارروائی کی شدت اور نتائج کی تصدیق کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آئل سٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔
پاک فوج افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو طاقتور اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی اور فوج دہشت گردی کے خلاف اپنی تمام تر استعداد کے ساتھ اقدامات جاری رکھے گی۔
دیکھیں

