دنیا - 14 مارچ 2026
ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کر دی
دنیا - 14 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایران کی افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ پیشکش تہران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے تحت کی تھی اور اس سلسلے میں صدر ٹرمپ کو اس ہفتے فون کال کے ذریعے رابطہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر نے تجویز دی تھی کہ ایران کی 60 فیصد افزودہ یورینیم کو روس منتقل کر دیا جائے تاکہ جنگ ختم کی جا سکے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
دیکھیں

