فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ہوگیا

news-banner

کاروبار - 13 مارچ 2026

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی، عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق قیمتیں نیچے آئیں۔

 

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔ 

 

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے رہ گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ کم ہوا ہے اور فی اونس قیمت 71 ڈالر گھٹ کر 5,105 ڈالر ہوگئی ہے۔ 

 

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔