تازہ ترین - 10 فروری 2026
وہ ایک آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 اقسام سے محفوظ رکھ سکتی ہے
تازہ ترین - 30 جنوری 2026
اکثر افراد کے نزدیک کینسر ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس پر انسان کا کوئی اختیار نہیں، مگر طبی تحقیق کے مطابق یہ تاثر مکمل طور پر درست نہیں۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چہل قدمی کو معمول بنانے سے کینسر کی 13 مختلف اقسام کے خطرے میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
اس تحقیق میں 85 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جنہیں ایک ہفتے تک کلائی پر فٹنس ٹریکر پہنائے گئے تاکہ ان کی جسمانی سرگرمی ریکارڈ کی جا سکے۔
بعد ازاں ان افراد کی صحت کا اوسطاً 6 سال تک جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے دوران 2600 سے زائد افراد میں کینسر کی 13 مختلف اقسام میں سے کسی ایک کی تشخیص ہوئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ہلکی جسمانی سرگرمی، جیسے سست رفتاری سے چلنا بھی، کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق روزانہ کم از کم 5 ہزار قدم چلنے سے کینسر کا خطرہ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، جبکہ 7 ہزار قدم چلنے سے یہ خطرہ مزید 11 فیصد کم ہو جاتا ہے۔
اسی طرح روزانہ 9 ہزار قدم چلنے سے کینسر کے خطرے میں 16 فیصد تک کمی دیکھی گئی، تاہم اس سے زیادہ قدم چلنے سے اضافی فائدہ محدود رہتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ انسان خود کو متحرک رکھتا ہے، اتنا ہی وہ کینسر جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
ہلکی پھلکی روزمرہ سرگرمیاں بھی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
دیکھیں

