عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

news-banner

دنیا - 31 جنوری 2026

دی ہیگ: سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع میں پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 

 عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

عدالت کے مطابق بھارت کو بگلہیار اور کشن گنگا پن بجلی منصوبوں کے آپریشنل لاگ بکس 9 فروری تک جمع کرانا ہوں گے، جبکہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو تحریری طور پر وجہ بتانا ہوگی۔

 

عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 فروری تک مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلات واضح کرے، جبکہ کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔