انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
لاہور میں ماں بچی کے سیوریج میں گرنے کے واقعے پر انکوائری، ایس پی اور ایس ایچ او خاتون کے شوہر پر تشدد کے ملزم قرار
پاکستان - 31 جنوری 2026
لاہور میں ماں اور بچی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے سے متعلق پولیس انکوائری رپورٹ میں ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی زین کو خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ڈی آئی جی ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے تیار کی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس افسران غلام مرتضیٰ کو موقع سے تھانہ بھاٹی لے گئے اور دیگر رشتہ داروں سے تفتیش کے بجائے فوری طور پر جاں بحق خاتون کے والد سے رابطہ کیا۔
انکوائری میں بتایا گیا کہ غلام مرتضیٰ اور اس کے رشتہ دار تنویر کو تھانے میں بٹھایا گیا، جہاں ایس ایچ او کے کمرے میں غلام مرتضیٰ پر تشدد کیا گیا۔
تھانے میں نصب کیمروں کی فوٹیج سے بھی شواہد حاصل کیے گئے، جبکہ غلام مرتضیٰ کو تقریباً پونے پانچ گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔
غلام مرتضیٰ نے بیان دیا کہ پولیس افسران اس پر بیوی اور بیٹی کے قتل کا الزام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے، جبکہ ملزم افسران کا موقف تھا کہ ریسکیو اور دیگر اداروں کی رائے پر شبے کی بنیاد پر اسے حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ میں دونوں افسران کی جانب سے واقعے کو غیر پیشہ ورانہ انداز میں ہینڈل کرنے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے، جو اسے وزیراعلیٰ کو ارسال کریں گے۔
دیکھیں

