تازہ ترین - 12 مارچ 2026
145 دہشت گرد ہلاک، یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، پاکستان کبھی ہار نہیں مانے گا: سرفراز بگٹی
پاکستان - 01 فروری 2026
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں ریاست کے پاس موجود ہیں، جبکہ گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، مگر پاکستان کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گرد حملے سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پہلے سے موجود تھیں، جس پر ایک دن قبل ہی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں بلکہ بھارت کے اشاروں پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست ایک لمحے کے لیے بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، دہشت گردوں کو فرار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بلوچستان میں طاقت کے استعمال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف محدود اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ قومیت کی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے، دہشت گرد ایک یونین کونسل پر بھی قابض نہیں ہو سکے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ دہشت گرد معصوم بلوچ عوام اور خواتین کو ایندھن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے اور پاکستان اس جنگ میں کبھی شکست نہیں کھائے گا۔
دیکھیں

