Pakistan
پمز سانحہ، شعیب اختر نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے پمز اسپتال اسلام آباد میں 15 نومولود بچوں کی المناک ہلاکت پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ بیان سانحہ ہے۔
انہوں نے واقعے کی سخت اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا المناک واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
شعیب اختر نے اپنے نومولود بچوں کو اس دردناک انداز میں کھونے والے تمام والدین اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔