بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر فوری کارروائی کی گئی ہے، متعلقہ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے، اور انکوائری جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی تحقیقات مکمل ہوں گی، ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی پر بہت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، لیکن جس ہیلی کاپٹر میں ہم یہاں آئے وہ ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر ہے، جو ریسکیو کے لیے موزوں نہیں۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر ایک خصوصی آپریشن کا حصہ ہوتا ہے، جس میں ضروری آلات اور ساز و سامان موجود ہوتا ہے تاکہ امدادی کارروائیاں مؤثر طریقے سے انجام دی جا سکیں۔