ایلیکس خان کو پاکستان انڈر-18 بیس بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا

news-banner

پاکستان - 03 جولائی 2025

بیس بال فیڈریشن آف پاکستان نے قومی سینئر ٹیم کے کھلاڑی ایلیکس خان کو قومی انڈر-18 بیس بال ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے۔

 

فیڈریشن کے صدر فخر شاہ نے اس تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی نژاد پاکستانی ایلیکس خان کو ان کے جونیئر بیس بال میں وسیع تجربے کے پیش نظر انڈر-18 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

 

ایلیکس خان پاکستان کی سینئر بیس بال ٹیم میں بطور پچر کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 2022 کے ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

 

فخر شاہ نے مزید بتایا کہ ایلیکس خان اگلے سال شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کے لیے انڈر-18 کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

 

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں بیس بال کے لیے مناسب انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باعث جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ امریکا میں لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جہاں 15 کھلاڑیوں کو منتخب کر کے جدید سہولیات کے ساتھ تربیت دی جائے گی۔