پاکستان - 07 فروری 2026
صدر عالمی بینک اجے پال سنگھ بنگا کا 3 فروری کو خوشاب کا دورہ
کاروبار - 01 فروری 2026
خوشاب: صدر عالمی بینک اجے پال سنگھ بنگا 3 فروری کو خوشاب کا دورہ کریں گے۔
ان کے دورے کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
ریلوے گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے لیے خصوصی ہیلی پیڈ قائم کر دیا گیا ہے۔
دورے کے دوران صدر عالمی بینک گلی سکھاں والی میں واقع اپنے والدین کے آبائی گھر کا دورہ کریں گے جبکہ تاریخی گردوارہ گرو سنگھ سبھا کی بھی زیارت کریں گے۔
آبائی گھر اور ملحقہ گردوارے کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
شہر کی تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثے کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں، روٹس اور حساس مقامات پر سخت نگرانی کی جائے گی۔
کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی نگرانی میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اس دورے کو تاریخی اور اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مختلف سکیورٹی روٹس کا جائزہ لیا۔
دیکھیں

