Business

حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے: اویس لغاری

حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے: اویس لغاری
۱ منٹ پہلے

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ کسی کو حکومت کو بجلی فروخت کرنے کا حق نہیں ہوگا اور نہ ہی حکومت بجلی خرید سکے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے آپس میں براہِ راست بجلی کی خرید و فروخت کرسکیں گے۔ 

 

اس نظام کا اطلاق پہلے صنعتی اور بڑے صارفین پر ہوگا، جبکہ نظام میں مزید شفافیت سے صارفین کو کم قیمت پر بجلی دستیاب ہوسکے گی۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔

 

 آئندہ 5 سال میں 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

اویس لغاری نے کہا کہ آنے والے سالوں میں بجلی کی ایک منڈی قائم ہوگی، جس کے تحت عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا۔ 

 

پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس نظام سے مستفید ہوں گے

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں