کھیل - 04 مارچ 2026
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا تعاقب جاری، مزید 22 دہشت گرد ہلاک، 3 دن میں 177 مارے گئے
پاکستان - 02 فروری 2026
کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ گزشتہ تین دنوں میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 177 ہو گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے صوبے بھر میں آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ رات دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے متعدد کارروائیاں کی گئیں، جن میں مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں اور پولیس بھی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مختلف علاقوں میں گھیرا تنگ کر رہی ہیں، جبکہ مزید نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔
ان حملوں کے دوران دہشت گردوں نے گوادر میں ایک مزدور خاندان کو بے دردی سے قتل کیا، جس میں ایک خاتون اور تین بچے شامل تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہر صورت تعاقب کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خواتین اور بچوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔
انہوں نے کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ہر حد تک جایا جائے گا۔
دیکھیں

