انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
وزیراعظم سے ملاقات میں بانی پر کوئی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی
پاکستان - 02 فروری 2026
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں صرف دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات ہوئی، بانی یا کسی سیاسی موضوع پر گفتگو نہیں ہوئی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ملاقات کا آغاز بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت سے کیا گیا۔
اس دوران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل، صوبے کے این ایف سی، این ایچ پی اور وفاق پر بقایا جات پر بات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ بعض امور کی ذمہ داری احسن اقبال کو سونپی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع پر اپنے وسائل سے 26 ارب روپے خرچ کیے ہیں اور دہشت گردوں کا نہ کوئی صوبہ، ملک اور نہ کوئی مذہب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے اور ہم ہمیشہ کریں گے۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی یا کسی سیاسی معاملے پر ملاقات میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ اور کرم کے لوگ پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور ایسے بیانات سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات بطور وزیراعلیٰ ضروری تھی اور دہشت گردی کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بھی مستقبل میں ہوگا۔
دیکھیں

