دنیا - 13 مارچ 2026
روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے تائیوان کے معاملے پر چین کی حمایت کا اعادہ کر دیا
دنیا - 02 فروری 2026
بیجنگ: روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے تائیوان کے معاملے پر چین کی حمایت کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔
بیجنگ میں سرگئی شوئیگو کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔
مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی سلامتی، اسٹریٹجک تعاون اور موجودہ عالمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
روسی رہنما نے اس موقع پر چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا، خصوصاً تائیوان کے معاملے پر۔
دونوں فریقین نے سیاسی اعتماد کے فروغ، سکیورٹی تعاون میں اضافے اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دیکھیں

