26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

news-banner

پاکستان - 02 فروری 2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

 

عدالت میں سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

 

عدالتی حکم کے مطابق علیمہ خان کو گرفتار کر کے کل تک عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

 

عدالت نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ملزمہ کی پیشی تک ان کے بینک اکاؤنٹس اور قومی شناختی کارڈ کو بلاک رکھا جائے۔

 

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ عدالت کو ہدایات نہیں دے سکتیں اور ابتدا سے ہی ان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ رہا ہے۔