عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تاریخی کریش، فی اونس بڑی کمی ریکارڈ

news-banner

کاروبار - 02 فروری 2026

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اور تاریخی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں سونا چند ہی دنوں میں شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

 ٹریڈنگ کے دوران سونا 458 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 4,435 ڈالر فی اونس کی سطح تک آ گیا۔

 

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں تقریباً 1,000 ڈالر فی اونس کی کمی ہو چکی ہے، جسے تاریخ کی بڑی گراوٹوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بھی مندی دیکھی گئی ہے، جہاں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

 

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 67 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔