دنیا - 14 مارچ 2026
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ، کمسن بچی سمیت 6 افراد جاں بحق
دنیا - 14 مارچ 2026
بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک کم عمر بچی سمیت مزید 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق نبطیہ شہر میں اسرائیلی طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے باعث یہ جانی نقصان ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایسے علاقے میں کیا گیا جہاں حالیہ مہینوں میں اسرائیلی دفاعی افواج اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی اور جھڑپیں بڑھ چکی ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان کی یونیورسٹی کے شعبہ سائنسز کے صحن کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں دو سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر حسین بیزی اور ڈاکٹر مرتضیٰ سرور شہید ہوئے تھے۔
لبنان کے صدر نے یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
دیکھیں

