کاروبار - 27 فروری 2026
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، کم درجہ حرارت الرٹ جاری
تازہ ترین - 02 فروری 2026
محکمہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ دو دنوں کے دوران صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ لاہور میں بادل اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، جبکہ بارش کے امکانات کم ہیں۔
تاہم پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گجرانوالہ میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ پر ہیں اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔
مری میں سیاحوں کے لیے فسیلیٹیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، اور سیاحوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اور شہری کسی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی پہاڑی اضلاع میں شدید سردی متوقع ہے۔
چترال، دیر بالا، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، کوہستان، کرم اور شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 7، مالم جبہ میں منفی 5، دروش میں منفی 1 اور چترال میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دیکھیں

