Sports
پی ایس ایل 12، ملتان سلطانز نے لانس مورس کو 2 کروڑ 75 لاکھ میں سائن کرلیا
پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے ملتان سلطانز نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت لانس مورس سے 2 کروڑ 75 لاکھ روپے میں معاہدہ کرلیا۔
ملتان سلطانز کے ترجمان کے مطابق لانس مورس کی سائننگ کے بعد فرنچائز کے پرس میں اب بھی 47 کروڑ 30 لاکھ روپے باقی ہیں۔
گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز اپنے مداحوں کو فرنچائز سے متعلق تمام پیش رفت سے مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز انڈر دی ٹیبل معاملات پر یقین نہیں رکھتا بلکہ شفافیت کو ترجیح دیتا ہے۔
گوہر شاہ کے مطابق پی ایس ایل آکشن میں نوجوان ٹیلنٹ کو بھی بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔