Pakistan

صدر کراچی کی مشہور موبائل مارکیٹ میں آگ، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر موجود

صدر کراچی کی مشہور موبائل مارکیٹ میں آگ، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر موجود
۲۰۳ دن پہلے

کراچی کے صدر میں النجیبی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ساتویں فلور پر شدید آتشزدگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

 

آگ کے باعث صدر کے اہم راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے اسنارکل بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور آگ نے کئی گاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں