Pakistan
اسلام آباد کے گھر سے 13 سالہ ملازم بچے کی پھندا لگی لاش برآمد
وفاقی دارالحکومت کے ایک گھر سے 13 سالہ ملازم بچے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں ایک گھر سے 13 سالہ لڑکے کی پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق لڑکا اس گھر میں ملازم تھا۔ تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکے کو قتل کیا گیا، واقعہ خودکشی ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔